Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطری عازمین کویت کے راستے مملکت پہنچنے لگے

مکہ مکرمہ .... سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بنتن نے بتایا ہے کہ قطری عازمین کا پہلا کاررواں کویت کے راستے سعودی عرب پہنچ گیا۔ قطری حکام نے ملک سے حج کے ارادے سے نکلنے والے قطری عازمین کے آن لائن اندراج والی ویب سائٹ پر پابندی عائد کردی۔ اسکے باوجود قطری عازمین مختلف راستے اپنا کر فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے مملکت آنے لگے۔ بنتن نے الشرق الاوسط سے گفتگو میں کہا کہ حج کے جذبے سے آنے کے خواہشمند اہل قطر کے استقبال کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں۔ شاہی فرمان کے بموجب حج کیلئے قطر سے آنے والے تمام عازمین جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ یا مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ سکتے ہیں۔ انکے ساتھ داخلی عازمین جیسا برتاﺅ کیا جائیگا۔
 

شیئر: