Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران نااہلی کیس،ہائیکورٹ کا بنچ پھر ٹوٹ گیا

 اسلام آباد...تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کے لئے تشکیل دیا گیا اسلام آباد ہائیکورٹ کا بنچ پھر ٹوٹ گیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر تشکیل دیئے گئے 2 رکنی ڈویژنل بنچ کے سربراہ جسٹس شوکت عزیر صدیقی اور دوسرے رکن جسٹس اطہر من اللہ تھے۔عدالتی بنچ نے عمران خان کی نااہلی کے لئے سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی جماعت جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے عبدالوہاب بلوچ کی درخواست پر سماعت کرنا تھی۔عمران خان کو وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں حصہ لینے سے روکنے کی متفرق درخواست بھی سننا تھی جو شہدا فاو¿نڈیشن کے حافظ احتشام نے دائر کی تھی۔ عدالت میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو جسٹس اطہر من اللہ نے کیس سننے سے معذرت کرلی۔جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ وہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے ساتھ رہے ہیں اور ان کا ایک تعلق رہا ہے لہٰذا کیس نہیں سن سکتے۔جسٹس اطہر من اللہ کی معذرت کے بعد بنچ تیسری مرتبہ ٹوٹ گیا۔ معاملہ پھر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھجوادیا گیا ۔عمران خان کے خلاف جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کی درخواست میں موقف اختیار کیاگیا تھا کہ عمران خان نے ٹیریان سے متعلق جھوٹ بولا اور کاغذات نامزدگی میں اسے بیٹی ظاہر نہیں کیا، وہ صادق اور امین نہیں رہے ۔ انہیں آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔ شہدا فاو¿نڈیشن کے حافظ احتشام کی جانب سے دائر درخواست میں مو¿قف اپنایا گیا تھا کہ عمران خان آرٹیکل 62 کے تحت رکن قومی اسمبلی بننے کے اہل نہیں۔
مزید پڑھیں:نواز شریف اور مریم کی سزا معطل ہو جائے گی؟

شیئر: