Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی محکمہ ڈاک نے حج و عمرہ مقامات ایپلی کیشن جاری کردی

مکہ مکرمہ .... سعودی محکمہ ڈاک نے ”حج و عمرہ “ مقامات کی نشاندہی کرنے والی ایپلی کیشن جاری کردی۔آئی او ایس اور اینڈرئیڈ سسٹم کے تحت اسمارٹ فون پر ڈاﺅن لوڈ کی جاسکتی ہے۔ اس میں حج و عمرہ مقامات کی نشاندہی کرنے والی جامع معلومات سمو دی گئی ہیں۔ یہ سہولت اور آسانی سے مطلوبہ جگہ تلاش کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ اس میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ ، مشاعر مقدسہ ، مختلف تاریخی مقامات ، راستوں کی تفصیلات ، حج و عمرہ کے دوران خدمات پیش کرنے والے اداروں کے پتے ، ہوٹلوں اور رہائشی مراکز کے پتے محفوظ کردیئے گئے ہیں۔ حاجیو ںکے خیموں کی جگہیں بھی متعین کی گئی ہیں۔

شیئر: