Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے

 
اسلام آباد...نو منتخب وزیر اعظم عمران خان اتوار کی شام کو قوم سے خطاب کریں گے ۔ سرکاری ٹی وی نے وزیر اعظم کے خطاب کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لیں۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اپنے پہلے خطاب میں حکومت کی ترجیحات اور معاشی ایجنڈے کا اعلان کریں گے۔ حکومت کے 100دن کے پروگرام اور اس پر عمل در آمد کے لائحہ عمل پر بھی قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ نو منتخب وزیر اعظم ملکی بزنس کمیونٹی کو بھی پیغام دیں گے کہ وہ ملک کو کس طرح سے بہتر لیول تک لے جا سکتے ہیں۔ عمران خان معاشی اصلاحات سمیت دیگر پڑوسی ملکوں سے روابط بہتر کرنے کے حوالے سے بھی پیغام دیں گے ۔

شیئر: