Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کو سوئس اکاونٹس تک رسائی نہیں مل سکی

کراچی ...پاکستان اورسوئٹزرلینڈ کے درمیان دہرے ٹیکسوں سے بچاوکے ترمیمی معاہدے پرعمل درآمد سوئس پارلیمنٹ کی جانب سے تاحال معاہدے کی توثیق نہ ہونے کے باعث التوا کاشکار ہوگیا ۔ایف بی آرکے سینئر افسر نے بتایا کہ تنظیم برائے اقتصادی تعاون وترقی (او ای سی ڈی)کا رکن بننے کے بعد پاکستان اورسوئٹزر لینڈکے درمیان دہرے ٹیکسوں سے بچاﺅ کے ترمیمی معاہدے پردستخط کئے تھے پاکستانی حکام کی جانب سے معلومات کے تبادلے کے پائلٹ پراجیکٹ کوحتمی شکل بھی دی جاچکی ہے۔معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان معلومات کاتبادلہ جنوری 2018 سے متوقع تھا تاہم ترمیمی معاہدے کی دونوں ممالک کے متعلقہ فورمز سے توثیق ضروری تھی۔پاکستان میں معاہدے کی وفاقی کابینہ توثیق کر چکی ہے۔ سوئٹزرلینڈ کے دونوں ایوانوں سے توثیق ضروری تھی، ایک ایوان سے توثیق ہوچکی ہے۔ دوسرے ایوان سے ابھی توثیق ہونی باقی ہے جس کے باعث معاہدے پرعمل درآمد کا آغاز نہیں ہوسکا۔ توقع ہے جلد سوئس پارلیمنٹ کے دوسرے ایوان سے بھی توثیق کے بعد معاہدے پر عمل درآمد شوع ہوجائے گا۔
مزید پڑھیں:بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے ،عارف علوی

شیئر: