Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسحاق ڈارکی برطانیہ بدری کیلئے عوامی پٹیشن

اسلام آباد ... سابق پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو برطانیہ سے نکالنے کے لئے برطانوی پارلیمنٹ میں عوامی پٹیشن دائر کی گئی ہے ۔ پٹیشن پر 5 ہزار سے زائد شہریوں کے دستخط ہیں۔ پٹیشن میں برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ مبینہ طورپر پاکستان کی غریب عوام کا خزانہ لوٹ کر لندن میں پناہ لینے والے پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ملک بدر کیا جائے۔ پٹیشن میں برطانوی حکومت کومتنبہ کیا گیا کہ اگر اسحاق ڈار کو ملک بدر نہ کیا گیا تو عوام یہ سمجھے گی کہ برطانیہ غریب ممالک کا خزانہ لوٹنے والوں کیلئے آماجگاہ ہے۔ اس تاثر سے برطانیہ کے تشخص کو شدید دھچکا لگے گا ۔سوشل میڈیا پر وائرل پٹیشن لوگ پر سائن کرکے آگے شیئر کررہے ہیں۔ اسحاق ڈار کو برطانیہ سے گرفتار کرنے کیلئے نیب پہلے ہی انٹرپول سے رابطہ کرکے ریڈ وارنٹ کی درخواست کرچکی ہے۔ اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت میں کیس زیر سماعت ہے۔
مزید پڑھیں:مریم اورنگزیب کے خلاف بھی نیب تحقیقات
 

شیئر: