عمران خان سے جنرل زبیر محمودکی ملاقات
اسلام آباد... وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیر محمود حیات نے ملاقات کی۔جنرل زبیر حیات نے عمران خان کو وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دریں اثناء وزیراعظم عمران خان اپنی سرکاری رہائش ملٹری سیکریٹری ہاوس منتقل ہوگئے۔وزیراعظم عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد وزیراعظم ہاوس میں نہ رہنے کا اعلان کیا تھا ۔ پہلے وزیراعلیٰ پنجاب کی اینکسی کا انتخاب کیا گیا تاہم سیکیورٹی وجوہ پر رہائش کوتبدیل کرکے ملٹری سیکریٹری ہاوس کو ترجیح دی گئی۔ ملٹری سیکریٹری کی رہائش وزیراعظم ہاو¿س سے متصل ہے۔ وزیراعظم عمران خان صرف اتوار کا دن بنی گالہ میں گزارا کریں گے۔