Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں بلدیہ کی تفتیشی ٹیمیں سرگرم ، 45 مذبح خانے سیل

جدہ .... ریجنل بلدیہ کی تفتیشی ٹیمیں عید قرباں پر غیر قانونی مذبح خانوں کے خلاف مہم جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ بلدیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیموں نے مختلف مقامات سے عید کے پہلے اور دوسرے روز غیر قانونی طور پر عارضی قائم کئے گئے 45 مذبح خانے بند کروائے جبکہ 113 ذبیحے جو کہ دھوپ میں خراب ہو چکے تھے تلف کئے گئے ۔ بلدیہ کی تفتیشی ٹیمیں شہر کے مختلف علاقوں میں تفتیشی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ غیر قانونی طور پر مذبح خانے بند ختم کئے جاسکیں جہاں حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف کام کیاجاتاہے ۔ اس ضمن میں ام سلم علاقے میں بھی بلدیہ کی تفتیشی کارروائیاں جاری ہیں جہاں 25 مذبح خانے ختم کئے گئے ۔

شیئر: