Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترک حاجی کے دل نے 40 منٹ بعد کام شروع کردیا

مکہ مکرمہ .... فلاحی تنظیم کے رضاکار کی بروقت مداخلت اور رب کریم کے خاص فضل سے ترکی کے حاجی کا تنفس 40 منٹ بعد بحال ہو گیا ۔ حاجی کے دل نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ مصنوعی تنفس کی تکنیک کارگرثابت ہوئی۔ سبق نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے غوث فلاحی تنظیم کے رضا کا رالمالکی نے بتایا کہ وہ حرم شریف میں موجود تھا کہ اچانک ایک حاجی جس کا تعلق ترکی سے تھا گرگیا ۔ حاجی کی حالت کا معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ اس کی نبض مکمل طور پر رک گئی تھی جبکہ دل نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا ۔ المالکی نے اپنی طبی رضاکارانہ تربیت کو کام میںلاتے ہوئے حاجی کو مصنوعی تنفس دینے کی کوشش کی مگرتنفس بحال نہ ہوا اسی دوران دیگر طبی عملہ بھی پہنچ گیا ۔ المالکی نے مصنوعی تنفس (CPR) دینے کی کوشش جاری رکھی کچھ دیر بعد حاجی کی سانس ایک دم بحال ہو گئی جسے بعدازاں اجیاد جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسکی حالت قدرے بہتر ہے ۔ 
 

شیئر: