Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونمیانی میں لانچ ڈوب گئی،4ہلاک

  کوئٹہ ...بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں سونمیانی  کے قریب ماہی گیروں کی لانچ ڈوب گئی ،4افراد ہلاک ہوگئے۔ لانچ میں 22 ماہی گیر سوار تھے ، 15 کو بچالیا گیا ۔3 کی تلاش جاری ہے۔ لانچ مکمل طور پر ڈوب چکی ہے۔فشریز ذرائع کے مطابق سمندری لہروں کے باعث ریسکیو میں مشکلات کا سامنا ہے۔پاک بحریہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ پاک بحریہ نے سرچ اینڈ ریسکو آپریشن کے دوران ڈوبنے والوں کی نعشیں نکال لیں۔حادثے میں بچنے والے افراد کو فوری طور پر طبی امداد اور خوراک فراہم کی گئی۔ترجمان کے مطابق پاک بحریہ ہر قسم کے حالات میں اہل وطن کی مدد کےلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
مزید پڑھیں:مردان میں معمولی تنازع پر فائرنگ،7ہلاک

شیئر: