Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی الشریف میں حجاج کے استقبال کی تیاریاں مکمل

مدینہ منورہ ..... مسجد نبوی الشریف کی انتظامیہ نے حجاج کی آمد کےلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے ۔ حج کے اختتام کے ساتھ ہی ضیوف الرحمان کی مدینہ منورہ آمد شروع ہوگئی ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ادارہ امور حرمین کیجانب سے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی الشریف کی انتظامیہ نے حجاج کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لیں ۔ اس ضمن میں حج سیزن کےلئے اضافی عملے کو بھی طلب کر لیا گیا ہے تاکہ آنے والے حجاج کرام کی رہنمائی کی جاسکے ۔مسجد نبوی الشریف کی انتظامیہ کی جانب سے بعداز حج دوسرے مرحلے کاآغاز کر دیاگیا جبکہ شہر کی انتظامیہ کی جانب سے بھی حجا ج کرام کے استقبال کےلئے تمام ترتیاریاں مکمل کر لی گئیں اس ضمن میں مدینہ منورہ کے داخلی راستے پر قائم حجاج کے استقبالی کیمپ پر بھی عملے کو پہنچا دیا گیا ہے جہاں حجاج کی بسوں کا اندراج کیاجاتا ہے بعدازاں بسوں کو انکی عمارتوں تک پہنچایاجاتاہے جہاں حجاج کے قیام کا انتظام ہوتاہے ۔ 
 

شیئر: