Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آخر وقت تک خان کا ساتھ دونگا،عامر لیاقت

  کراچی .... تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی کے رکن عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ عمران خان ہماری آخری امید ہے۔ ہم آپس میں اختلاف کر سکتے ہیں لیکن عمران کو کمزور نہیں ہونے دیں گے۔ سوشل میڈیا پر مخالفانہ مہم کے جواب میں ٹوئٹر پر بیان میں انہوںنے کہا کہ میرے ماں، باپ اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ بس جب کوئی انہیں کچھ کہتا ہے تو تکلیف ہوتی ہے کیونکہ میں سب کے ماں باپ کا احترام کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ3 دن سے کافی بیمار ہوں۔ آپ لوگوں سے دعا کی درخواست ہے تاہم میں اپنوں ، غیروں، حامیوں، دشمنوں، حاسدوں اور پیار کرنے والوں سب ہی کو بتادینا چاہتا ہوں کہ مجھے خان سے دور کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔میں آخر وقت تک خان کا ساتھ دوں گااور دفاع کروں گالیکن پارلیمنٹ کی بالادستی کی جنگ لڑتا رہوں گا۔
فنا ہونے کی اجازت لی نہیں جاتی
یہ محبت ہے جناب پوچھ کر کی نہیں جاتی
مزید پڑھیں:عامر لیاقت کیخلاف نیا محاذ کھل گیا؟

شیئر: