Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران نے خارجہ پالیسی کیلئے کیا گائڈ لائنز دیں؟

اسلام آباد...وزیر اعظم عمران خان نے دفتر خارجہ حکام کو گائڈلائینز دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی آزاد اور عوامی امنگوں کے مطابق ہونی چاہیے لیکن پاکستان کے قومی مفاد پر کوئی سمجوتہ نہیں ہو گا ۔خارجہ پالیسی میں پاکستان کا مفاد مقدم ہے۔ امریکہ ، ہند اور افغانستان سمیت تمام ممالک کے ساتھ برابری کے تعلقات چا ہتے ہیں۔جمعہ کو وزیر اعظم نے دفتر خارجہ کا پہلا دورہ کیا۔ سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے خارجہ پالیسی پر بریفنگ دی ۔ انہیں بتایا گیا کہ 5 سال تک ہمارا کوئی مستقل وزیر خارجہ نہیں تھا ۔پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے بہترین انداز میں پیش نہیں کر سکے ۔ عمران خان کو عالمی اور علاقائی صورت حال سمیت دیگر تنازعات پر بھی آگاہ کیا گیا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ خارجہ پالیسی میں پاکستان کے مفاد کو ترجیح دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی آزاد اور عوامی امنگوں کے مطابق ہونی چاہئے۔ پاکستان کے تمام ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات کا ہونا بھی ناگزیر ہے ۔ عالمی فورم پر پاکستان کا موقف بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے۔ عمران خان نے سفارتخانوں کو بھی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔
مزید پڑھیں:عمران خان کو دفتر خارجہ میں پہلی بریفنگ

شیئر: