Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم ہاؤس سے بنی گالہ ہیلی کاپٹر میں سفر؟

اسلام آباد...ترجمان عوامی نیشنل پارٹی زاہد خان نے کہا ہے کہ بہتر ہو گا کہ عمران خان کو امریکی وزیر خارجہ کی ٹیلی فون کال کا ریکارڈ نکال لیا جائے۔ کیا دفتر خارجہ کے علم میں تھا کہ عمران خان کو امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلی فون آیا ہے؟ ا ےک بےان مےں عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ دفتر خارجہ کس کے دباو میں آکر ٹیلی فون پر کی گئی گفتگو کی تردید کر رہا ہے۔زاہد خان نے کہا کہ عمران خان تو اب وزیر اعظم کا ہیلی کاپٹر استعمال کرتے ہیں۔ انہیں وزیر اعظم ہاوس کی گاڑیاں بیچنے سے کیا فرق پڑتا ہے۔ عمران خان تو وزیر اعظم ہاوس سے بنی گالہ تک کا 15 منٹ کا سفر اب ہیلی کاپٹر میں 2منٹ میں مکمل کرتے ہیں۔ عمران خان پہلے جہانگیر ترین اور خیبر پختوانخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرتے تھے۔ اب عمران خان کو وزیر اعظم کا ہیلی کاپٹر مل گیا ۔زاہد خان نے فواد چوہدری سے سوال کیا کہ بتائیں وزیر اعظم ہاوس میں 250 افراد کے عشائیہ پر کتنے اخراجات آئے۔
مزید پڑھیں:اورنج ٹرین اور میٹرو منصوبوں کا آڈٹ ہوگا
 

شیئر: