Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شبلی فراز ،سینیٹ میں نئے قائد ایوان

اسلام آباد ...تحریک انصاف نے سینیٹر شبلی فراز کو نیا قا ئدِ ایوان مقرر کردیا۔وزارتِ پارلیمانی امور کی جانب سے سینیٹ سیکریٹریٹ کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا کہ سینیٹر شبلی فراز سینیٹ میں حکومت کی نمائندگی کریں گے۔ شبلی فراز 2015 میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔معروف شاعر فراز احمد فراز کے صاحبزادے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) بھی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیپلز پارٹی کی شیری رحمٰن کی جگہ راجہ ظفرالحق کو نیا اپوزیشن لیڈرمقرر کرنے کی درخواست دے چکی ہے ۔ درخواست پر اتحادی جماعتوں جمعیت علمائے اسلام (ف) اور نیشنل پارٹی کے اراکین کے بھی دستخط ہیں۔

شیئر: