Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوہدری سرور کی بطور گورنر پنجاب تقریب حلف برداری موخر

لاہور....چوہدری سرور نے بطور گورنر پنجاب اپنی حلف برداری صدارتی انتخاب تک موخر کردی۔ تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور کو پنجاب کا گورنرمقرر کیا گیا ہے انہیں 28 اگست کواپنے عہدے کا حلف لینا تھا تاہم اب انہوں نے حلف برداری موخر کردی ہے۔ چوہدری سرور نے اپنی ٹوئٹ میں حلف اٹھانے کی تقریب موخرکرنے کی وجہ صدارتی انتخاب کو قرار دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ میں سینیٹ کے رکن کی حیثیت سے اپنا فرض پورا کرنا اور 4 ستمبر کو عارف علوی کو صدر مملکت منتخب کرانے کے لیے ان کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔
 

شیئر: