Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فضل الرحمان ہمارے حامی تھے خود امیدوار کس طرح بن گئے، زرداری

اسلام آباد.... پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماﺅں کو اپنے صدارتی امیدوار کو ووٹ دینے کے لیے تحریک انصاف سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں سے رابطے کی ہدایت کی ہے۔ پیر کو زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں آصف زرداری کی زیرصدارت پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں صدارتی انتخاب اور سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔اس موقع پر آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان کے صدارتی امیدوار بننے پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ اجلاس میں شریک رہنماﺅں نے مو¿قف اختیار کیا کہ مولانا فضل الرحمان تو پیپلز پارٹی کے مو¿قف کے حامی اور وکیل تھے، وہ خود کس طرح امیدوار بن گئے۔آصف زرداری نے اجلاس کے دوران کہا کہ اعتزاز احسن ہی پیپلز پارٹی کے صدارتی امیدوار ہیں اس لئے ان کے لیے تحریک انصاف سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں سے رابطہ کیا جائے۔ 
 

شیئر: