Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریتک کیخلاف پولیس رپورٹ

بالی وڈ اداکار ریتک روشن سمیت 8 لوگوں کے خلاف دھوکہ دہی کے الزام میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریتک روشن ملبوسات کے ایک برانڈ کے ایمبیسڈر ہیں۔ ایک سیلز مین نے ریتک اور کمپنی کے دیگر افراد کیخلاف مقدمہ درج کرایا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ وہ ملبوسات کے ایک برانڈ کےلئے سیلز مین کاکام کررہا تھا۔ مال فروخت نہ ہونے پر کمپنی کواسٹاک واپس کردیا مگر کمپنی نے اسکے دیئے ہوئے پیسے نہیں لوٹائے۔ ریتک روشن کا کہنا ہے کہ وہ صرف ایک برانڈ ایمبیسڈر ہیں، کمپنی کے لین دین کے ذمہ دار نہیں ۔
 
 

شیئر: