Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فینٹاسٹک بیسٹس 2کانیاٹریلر جاری

نئی ہالی وڈ فینٹیسی ڈرامہ فلم”فینٹاسٹک بیسٹس “کے سیکوئل فنینٹاسٹک بیسٹس 2؛دی کریمزآف گرینڈین والڈ کا نیاٹریلر جاری کر دیا گیا ۔ اس فلم کا اسکرین پلے برطانوی رائٹر جے کے رولنگ نے دیا ہے جسے جے کے رولنگ پروڈیوسر ڈیوس ہیمین، اسٹیو کلووز اور لیونل ویگرام کے ساتھ ملکر پروڈیوس بھی کررہے ہیں۔ حیرت انگیزکمالات سے بھرپور اس فلم میں اداکار ایڈی ریڈمین ، ازرامیلر، کیتھرین واٹر اسٹون، ایلیسن سوڈل، ڈین فوگلر، سمانتھامورٹن اور رون پارلمن اپنے گزشتہ کرداروں میں ایک بار پھر دکھائی دینگے جبکہ معروف ہالی وڈ اداکار،جانی ڈیپ وِیلن کے کردار میں جلوہ گر ہو ں گے۔اس سنسنی خیز فلم کی کہانی نیو یارک میں قائم اسکیمینڈرنامی چڑیلوں اورجادوگروں کی ایک ایسی خفیہ کمیونٹی کے گِرد گھومتی ہے جو ہیری پوٹر کے اسکول میں داخلے کے 70سال پہلے کی داستان بیان کر رہی ہے۔فلم رواں سال16نومبر کو سنیماگھروں کی زینت بنے گی۔
 

شیئر: