Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ائیر بیلونز کا جمہوریہ چیک میں سالانہ مقابلہ

 
پراگ:جمہوریہ چیک میں گرم ہوا کے غباروں کا سالانہ مقابلہ ہوا جس میں شریک ہوابازوں کے خوبصورت رنگوں اور مختلف شکلوں کے غباروں نے آسمان کا منظر دلکش کر دیا۔ پراگ کے قریب ہونے والے ان گرم ہوا کے غباروں کے مقابلے میں 20 ٹیموں نے حصہ لیا جس میں ہمسایہ ممالک کے ہوا باز بھی شامل ہوئے۔ مخالف سمت میں چلنے والی ہوا کے باوجود ائیر بیلونزکے ہوا بازوں نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے غباروں کی اڑان بھری۔ مقابلے کو ہزاروں نے دیکھا اور پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی ہمت اور محنت کی داد دی۔ 

شیئر: