Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#پلانٹ 4پاکستان

پاکستان کو ہرا بھرا اور سرسبز رکھنا ہمارا فریضہ ہے جو ہم اور آپ اب تک پوری طرح ادا نہ کرسکے۔ اب حکومت نے 5سال میں 10بلین درخت لگانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس موقع پر مختلف ٹوئٹس کے ذریعے عوام کے ایک بڑے طبقے نے حکومت کو اپنے تعاون کا یقین دلایا ہے۔
احمد علی لکھتے ہیں کہ اس منصوبے کا مقصد ملک کو سرسبز بنانا اور اگلی نسل کیلئے شاداب پاکستان چھوڑنا ہے۔
طفیل کا کہناہے کہ یہ فیصلہ اگلی کئی نسلو ںکیلئے نوید حیات لیکر آیا ہے۔ اس مہم میں ہر شخص کو حصہ لینا چاہئے۔ 
بتول کا ٹویٹ ہے کہ ہم جب بھی بیرون ملک جاتے ہیں وہاں کا موسم صرف درختوں کی وجہ سے معتدل نظر آتا ہے۔
مصطفی صدیق کا کہناہے کہ ہم درخت لگالیں گے کیونکہ یہ قومی فریضہ ہے لیکن اسکی کیا ضمانت کہ انہیں کاٹ کر لکڑی اپنے استعمال نہیں لائیگا۔ 
احمد محمود نے ٹویٹ کیا کہ آکسیجن کی فراہمی کیلئے بھی درخت ضروری ہیں۔ آج جو درخت لگائیں گے اس سے پاکستانی شہر خوبصورت لگیں گے لیکن درخت لگا کر اسکی حفاظت مشکل ہوگا ۔اسے روزانہ پانی کون دے گا؟ خیال کون رکھے گا۔ سوچا ہے آپ نے؟
مومنہ کہتی ہیں کہ ہرا بھرا پاکستان کتنا اچھا لگے گا ۔میں تو اب تک تصور ہی کرتی رہی ہوں۔
خان علیم خان ٹویٹ کرتے ہیں کہ ہمارے مری، آزاد کشمیر اور دیگر علاقے درختوں کی وجہ سے اپنا الگ مزاج اور خوبصورتی رکھتے ہیں۔ وہاں جاکر نیا احساس پیدا ہوتا ہے۔ جینے کی امنگ پیدا ہوتی ہے۔ ہری بھری چیز دیکھ کر طبیعت بحال ہوجاتی ہے۔
طوبیٰ کا کہناہے کہ درخت ضرور لگنا چاہئے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ عام آدمی کو اس مہم میں شریک کرنے کیلئے رہنما اصول جاری کرے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر:

متعلقہ خبریں