Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن، اسرائیل، فلسطینی فیڈریشن کے حق میں ہوں، عباس

رام اللہ ...فلسطینی صدر محمود عباس نے واضح کیا ہے کہ انہیں اردن فلسطین کنفیڈریشن ایسی صورت میں منظور ہے جبکہ اسرائیل بھی اسکا حصہ ہو۔ عباس نے اسرائیل کی امن پسند شخصیتوں کیساتھ ملاقات کے موقع پر بتایا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے داماد اور مذاکرات کار جیسن گرینبلاڈ نے گزشتہ برس رام اللہ میں ان سے ملاقات کے دوران دریافت کیاتھا کہ کیا میں اردن کیساتھ فیڈریشن کے لئے تیار ہوں؟ میں نے اس کا جواب اثبات میں دیتے ہوئے کہا تھا کہ جی ہاں میں اردن اور اسرائیل کیساتھ سہ فریقی کنفیڈریشن کے حق میں ہوں۔ مجھ سے یہ بھی پوچھا گیا تھا کہ کیا اسرائیلی یہ تجویز منظور کرلیں گے؟میں نے جواب دیا تھا کہ اگر اسرائیل اس قسم کی تجویز کو مانے گا تو میں بھی اسے قبول کرلوں گا۔ محمود عباس نے اس سلسلے کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں ۔ اس تجویز پر وسیع البنیاد بحث بھی نہیں ہوئی۔
 

شیئر: