Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر قانون راجہ بشارت مشکل میں پھنس گئے

لاہور...سابق رکن اسمبلی سیمل راجہ کی جانب سے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کے خلاف ہتک عزت کا استغاثہ دائرکر دیا گیا۔ استغاثہ ایڈیشنل سیشن جج حفیظ الرحمان خان کی عدالت میں دائر کیا گیا۔ سابق رکن اسمبلی سیمل راجہ اور گواہان نے عدالت کے روبرو اپنے بیانات قلمبند کرائے۔سیمل راجہ نے موقف اختیار کیا کہ راجہ بشارت کی طرف سے فیملی کورٹ میں دائر جواب دعوی میں میرے خلاف انتہائی نازیبا زبان کا استعمال کیا گیا جس سے میری ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔صوبائی وزیر قانون اپنے جرم ، جھوٹ کو چھپانے کے لئے میری اور میرے خاندان کی کردار کشی کروا رہے ہیں۔سیمل راجہ نے استدعا کی کہ جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈے سےساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کو 499/500 کے تحت سزا دی جائے ۔ 
مزید پڑھیں:پولیس نے اداکارہ میرا کو کیوں چھوڑا؟

شیئر: