Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واٹس ایپ پر جرائم پیشہ گروپ

اسلام آباد ...وزارت داخلہ نے حساس اداروں کی رپورٹ کے بعد پنجاب سمیت ملک بھر کی جیلوں سے اس سال رہائی پانے والے ملزمان کی تفصیلات طلب کر لیں۔ حساس اداروں کی رپورٹ وزیر داخلہ عمران خان کے بعد وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی کو پیش کی گئی۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں اسلام آباد پنجاب، سندھ سمیت دیگر علاقوں میں قتل، اغوا برائے تاوان، ڈکیتی کے ساتھ سنگین نوعیت کی وارداتوں میں منظم گینگز کے ملوث ہونے کے انکشاف کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں سوشل میڈیا خاص طور پر واٹس ایپ پر جرائم پیشہ افراد کے گروپس کا بھی ذکر کیا گیا ۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے مل کر حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ واٹس ایپ پر چلنے والے متعلقہ سروس فراہم کرنے والے اداروں کے عدم تعاون پر ایسی ایپ پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔ ذرائع نے بتایا ایران اور دیگر ممالک کی طرز پر پاکستانی ایپ تیار کی جائے گی۔
 

شیئر: