Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر دفاع پرویز خٹک کیخلاف بھی نیب تحقیقات

 اسلام آباد... نیب نے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے افراد کے گردگھیرا تنگ کردیا۔ چیئرمین نیب نے بدعنوانی، کرپشن، من پسندکمپنیوں کو ٹھیکے دینے پر اہم شخصیات کیخلاف انکوائری کی منظوری دیدی ۔ سابق وزیراعلیٰ کے پی کے اور وزیر دفاع پرویز خٹک ، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج خان درانی اور میئر کراچی وسیم اختر شامل ہیں۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو نمٹانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔ نیب کے افسران کسی دبا و کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے ”احتساب سب کیلئے“ کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام شکایات کی جانچ پڑتال شفافیت اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر مقررہ وقت کے اندر منطقی انجام تک پہنچایا جائے تاکہ بدعنوان عناصر سے قوم کی لوٹی ہوئی رقم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائی جائے۔ 
مزید پڑھیں:وزیر قانون راجہ بشارت مشکل میں پھنس گئے

شیئر: