پاکستا ن میں بڑی سعودی سرمایہ کاری متوقع
اسلام آباد ... سعودی نائب وزیر تجارت نے وفد کے ہمراہ پاکستان کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داود سے ملاقات کی۔ سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے بتایا کہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔سعودی عرب برادر اسلامی ملک پاکستان کے ساتھ ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر آگے بڑھنا چاہتا ہے۔ چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے کو فروغ دینے کے مواقع تلاش کئے جائیں ۔سعودی سرمایہ کاروں کا وفد پاکستان میں تاجروں کے وفد کے ساتھ ملاقاتیں کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی سرمایہ کارپٹرو کیمیکل اور دیگر اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ امید ہے کہ یہ دورہ کامیاب رہے گا، بہت جلد پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا ۔مشیر تجارت عبد الرزاق داود نے بتایاکہ سعودی وزیر اور سرمایہ کاروں کے وفد کے مثبت بات چیت ہوئی ہے۔ امید ہے جلد سعودی سرمایہ کار پاکستان میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرینگے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ سعودی عرب ہائیڈرو کیمیکل، فوڈ، زراعت اور دیگر اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ سعودی عرب کی جانب سے بہت بڑی سرمایہ کاری کی نوید دی گئی ہے۔