Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

القدس سے سفارتخانہ تل ابیب منتقل کرنے پر یوراگوائے کی تحسین

    یوراگوائے- -  - اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی اور عرب لیگ نے بیت المقدس سے اپنا سفارتخانہ تل ابیب منتقل کرنے پر یوراگوائے کی توصیف و تحسین کی ہے۔ او آئی سی نے اس فیصلے کو بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کی قراردادوں وسیاسی و قانونی عہد و پیمان کی پاسدار ی سے تعبیر کیا۔ سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے واضح کیا کہ یہ صحیح جہت میں درست قدم ہے۔ القدس کی قانونی اور تاریخی حیثیت کو متاثر کرنے والا کوئی بھی اقدام غیر قانونی ہو گا۔ عرب لیگ نے بیان جاری کر کے کہا کہ  یوراگوائے کا یہ فیصلہ بین الاقوامی قراردادوں سے ہم آہنگ ہے۔ معاون سیکریٹری جنرل عرب لیگ سعید ابو علی نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ ان ممالک کیلئے مشعل راہ ہے  جو اسرائیلی سازشوں اور القدس سے متعلق عالمی برادری پر مخصوص فیصلے تھوپنے والے خارجی دباؤ کو نظر انداز کر کے انصاف کا ساتھ دینے کے خواہاں ہوں۔
مزید پڑھیں:- - - - - یمن پر جنیوا مشاورت ملتوی

شیئر: