Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واٹس ایپ گروپ کے انچار ج پر مقدمہ کب؟

ریاض۔۔۔۔قانونی مشیر اور وکیل خالد ابوراشد نے بتایا ہے کہ اگر کسی واٹس ایپ گروپ پر کسی کے خلاف دشنام طرازی کی گئی ہو یا سماجی اہداف کے منافی تصاویر یا وڈیو کلپ جاری کی گئی ہو تو ایسی حالت میں گروپ کیخلاف مقدمہ دائر کیا جاسکتا ہے۔ کوئی بھی عدالت اس قسم کا مقدمہ مسترد کرنے کی مجاز نہیں ہوگی۔ابوراشد نے بتایا کہ اگر کسی شخص کو کسی گروپ میں اس کی مرضی کے بغیر شریک کیا گیا ہو توایسی حالت میں وہ گروپ کے انچارج کیخلاف مقدمہ دائرنہیں کرسکتا الا یہ کہ اسے ایسا کرنے کی صورت میں کوئی ٹھوس نقصان پہنچا ہو۔ نقصان پہنچنے کا ثبوت دینے پر مقدمہ قائم کیا جاسکے گا۔
مزید پڑھیں:- - - -دیوار گرنے پر گورنر مدینہ کی جانب سے تحقیقات کا حکم

شیئر: