Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#ہمیں _پیار _ہے_پاکستان_سے

7ستمبر یوم فضائیہ کے موضوع پر موصول ہونے والے ٹوئٹس کچھ اس طرح ہیں۔ 
فرخ ہاشمی لکھتے ہیں: 1965ءکی جنگ کے ہیرو ایئر کموڈور ایم ایم عالم ہی تھے جنہوں نے 40سیکنڈ میں ہند کے 5لڑاکا طیارے گرانے کا عالمی ریکارڈ حاصل کیا۔ عظیم پائلٹ ، ایک لِجینڈ اور محب وطن ۔ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے۔
جمی لکھتے ہیں: پاک فضائیہ کی طاقت کے کیا کہنے۔ آسمان کی وسعتوں تک پہنچنا ہر شخص کی نفسیات ہے۔ 
کاشف کہتے ہیں: ہم نے دفاع وطن میں 70ہزار سے زیادہ جوانوں کی قربانی دی۔ اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم فوج کی حمایت کرتے ہوئے اپنے ملک کو زیادہ مستحکم اور پرامن بنائیں۔
لئیق احمد کہتے ہیں: ”ہمیں پیار ہے پاکستان سے“ فوج کا سرکاری نغمہ ہے، اس کے اشعار بہت خوبصورت ہیں۔ 
عائشہ ملک لکھتی ہیں: یوم شہداءکی تقریب میںشہداءکی قربانیوں پر فولاد اور چٹان سے زیادہ مضبوط فخر پاکستان وزیراعظم عمران خان بھی آبدیدہ ہوگئے۔
عائشہ بیگ لکھتی ہیں: حتیٰ کہ آرمی چیف نے تحریری تقریر پڑھی لیکن عمران خان نے نہیں کیونکہ وہ پڑھتے نہیں بولتے ہیں۔
سیدہ بشریٰ عامر کہتی ہیں: پاکستان اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے۔ جی ایچ کیو میں جو تقریب ہوئی اس سے لگا کہ ہم پاکستانی ہیں۔
احمد لکھتے ہیں :شہیدوںکے دن کے موقع پر ہمیں عہد کرنا چاہئے کہ ہم ان کے جذبے کو ہمیشہ زندہ رکھیں گے۔ 
فاطمہ علوی کہتی ہیں: انصاف کی بات یہ ہے کہ پاکستان 1965 ءکی جنگ میں ایک مضبوط اور پراعتماد قوم بن کر ابھرا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر:

متعلقہ خبریں