اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کے پاسپورٹ منسوخ؟
اسلام آباد ..وفاقی حکومت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ کردئیے ۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار ار ان کی اہلیہ کے پاس سفا رتی پاسپورٹ تھے۔ قانون کے مطاق اسحاق ڈار اپنا عہدہ چھورنے کے30 دن کے اندر سفارتی پاسپورٹ واپس کرنے کے پابند تھے۔ جس کے بعد انہیں عام پاسپورٹ جاری کئے جاتے۔ قانونی ماہرین کے مطابق پاسپورٹ کے منسوخی سے اسحاق ڈار برطانیہ کے باہر سفر نہیں کرسکتے تاہم وہ برطایہ میں سیاسی پناہ لے سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ نیب نے اسحاق ڈار کو واپس لانے کے لئے انٹرپول سے بھی رابطہ کر رکھا ہے۔سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کو ہر صورت واپس لانے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی تھی۔