Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”الاخوان“ کے 75رہنماﺅں کو سزائے موت

قاہرہ ....یہاں فوجداری کی عدالت نے ”رابعہ العدویہ“ میں دھرنا دینے والے الاخوان کے 75رہنماﺅں کو سزائے موت سنادی۔ الاخوان کے مرشد اعلیٰ ”محمد بدیع“ کو سزائے عمر قید سنائی گئی ہے۔ اہم رہنماﺅں میں صفوت حجازی، محمد العلتاجی، عصام العریان اور عبدالرحمن البر (مفتی اخوان) بھی شامل ہیں۔ فوجداری کی مصری عدالت نے 739ملزمان کی بابت فیصلے سنائے ہیں۔ سابق صدر محمد مرسی کے بیٹے اسامہ مرسی کو 10برس قید کی سزا جبکہ 374کو 15برس قید بامشقت سزا دینے کا حکم دیا گیا ہے۔
 

شیئر: