Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العمری نے باروچی بن کر کامیاب ریستوران کھول لیا

باحہ ....  38 سالہ سعودی شہری عباس العمری نے باورچی بن کر خود ساختہ سماجی روایات کو چیلنج کر دیا۔ العمری کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے ہم وطن حمدان العمری کے اشتراک سے ایک ریستوران کھولا ہے۔ ریستوران کا پورا عملہ سعودیوں پر مشتمل ہے۔ عباس ثانوی پاس ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ مجھے کھانا بنانے کا شوق تھا۔ میرے پاس ملازمت نہیں تھی۔میں نے اپنے اہل و عیال کی روزی روٹی کا بندوبست کرنے کیلئے سعودی ڈشیں تیار کرنے کا فیصلہ کیا اور معمولی سا ہوٹل کھول لیا۔ ریستوران کیلئے درکار سرمایہ نہیں تھا۔ معمولی سطح پر کام شروع کیا۔ رشتے دار وں اور احباب نے اچھا اور برا ردعمل دیا۔ بعض لوگوں نے حوصلہ افزائی کی۔ میرے دوست حمدان العمری نے شراکت کا فیصلہ کیا۔ الحمد للہ اب ہم سماجی بندشوںسے بالا ہو کر ایسا کامیاب ریستوران چلا رہے ہیں جو اب تک غیر ملکی بھائیوں کے لئے مخصو ص مانا جا رہا تھا۔ العمری نے کہا کہ کوئی بھی کام برا نہیں ہوتا، ہر جائز کام کرنا چاہئے اور اس میں شرمندگی کے چکر میں نہیں پڑنا چاہئے۔ 
 

شیئر: