Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#انٹرنیشنل_ لٹریسی _ڈے

خواندگی کے عالمی دن کے موقع پر ٹویٹر صارفین نے اپنے اپنے انداز سے تبصرے کئے ہیں۔
خالد عثمان ٹویٹ کرتے ہیں : دنیا میں اب 750ملین بالغ پائے جاتے ہیں۔ ان میں نوجوانوں کی تعداد 102بلین ہے جنکی عمریں 15سے 24سال ہے ۔ ان میں خواندگی کی کمی ہے جو انتہائی خطرناک صورتحال ہے۔ لائبرریاں اور لائبریرینز اس معاملے کو کس طرح کنٹرول کرسکتے ہیں؟
بکرم کہتے ہیں :تعلیم ہر ایک کیلئے ہونی چاہئے۔ 
احمد کہتے ہیں: ہمیں ایسی دنیا بنانا چاہئے کہ جہاں ہر ایک کو تعلیم حاصل کرنے کے یکساں مواقع حاصل ہوں۔
خان بہادر کہتے ہیں: جنوبی وزیرستان کے دور درازگاﺅں کی گریڈ ون کی طالبہ مومنہ نے حال ہی میں اپنے روشن مستقبل کا سفر شروع کیا ہے۔ وہ چاہتی ہیں کہ انکی کوششوں کو سراہا جائے۔
کرن چوہدری نے ٹویٹ کیا ہے :اس دن کی مناسبت سے ہمیں ایسا طریقہ وضع کرنے کی ضرورت ہے کہ خواندگی کیساتھ مہارت کو بھی ترقی دی جاسکے،اپنی زندگیوں کو بہتر بنایا جاسکے اور معاشرے کو ترقی دی جاسکے۔
ثاقب مسعود ٹویٹ کرتے ہیں : اگر آپ کو اس امر کی سوجھ بوجھ ہو کہ کیا چیز آپ کو خوش، افسردہ اور خوفزدہ کرتی ہے تو پھر آپ کو احساس ہوگا کہ کس موقع پر کیا کچھ کرنا ہے۔جب آپ تنہا ہوں تو سوچئے کہ کس چیز سے آپ کو خوشی ملے گی اور کس طرح آپ خوشیاں دوسروں میں بانٹ سکتے ہیں
عقیل احمد کہتے ہیں :خواندگی ہی غربت سے امید تک کا پل ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں