Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاحوں کے لحاظ سے عرب ممالک میں سعودی عرب سرفہرست ہے، اقوام متحدہ

ریاض.... اقوام متحدہ کے ماتحت عالمی سیاحت تنظیم نے واضح کیا ہے کہ عرب ممالک میں سب سے زیادہ سیاح سعودی عرب کا رخ کر رہے ہیں۔ 2017ءکے دوران ایک کروڑ 60لاکھ سے زیادہ غیر ملکی سعودی عرب پہنچے۔ متحدہ عرب امارات کا نمبر دوسرا رہا جہاں ایک کروڑ58لاکھ سیاح آئے۔ مراکش تیسرے نمبر پر رہا جہاں ایک کروڑ 13لاکھ افراد سیاحت کیلئے پہنچے۔ مصر چوتھے نمبر پر ہے جہاں 81لاکھ 57ہزار سیاح ریکارڈ پر آئے۔ چاروں ممالک کی سیاحت کیلئے آنے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ 2016ءکے مقابلے میں ان ممالک میں سیاحت پر 13فیصد زیادہ خرچ کیا گیا۔ اقوام متحدہ کے ماتحت تنظیم کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 2017ء کے دوران تقریباً 80ملین سیاح اور زائر عرب ممالک کی زیارت اور سیاحت کیلئے آئے۔ 2016ءکے مقابلے میں 5فیصد اضافہ ہوا۔ سیاحوں نے مجموعی طور پر 77.7ارب ڈالر خرچ کئے۔ مصر میں گزشتہ 2برسوں کے مقابلے میں سیاحوں کی تعداد میں 55.1 فیصد کا اضافہ ہوا۔ جہاں 2017ءمیں 81لاکھ 57ہزار سیاح سیاحت کیلئے داخل ہوئے۔ سیاحت کی عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ 2017ءکے دوران سب سے زیادہ غیر ملکی سیاح فرانس کے حصے میں رہے۔ ان کی تعداد 87ملین ریکارڈ کی گئی۔سیاحوں کی تعداد کے حوالے سے اسپین دوسرے نمبر( 82ملین )چین تیسرے نمبر(61ملین) اٹلی چوتھے (58ملین ڈھائی لاکھ)جرمنی پانچویں(37ملین) اور آسٹریا چھٹے (29ملین) پر رہا۔ دنیا بھر میں سیاحوں کی مجموعی تعداد 1.32ارب ریکارڈ کی گئی۔ انہوں نے 1.34ٹریلین ڈالر سیاحت پر خرچ کئے۔ براعظم افریقہ کے حصے میں 63ملین آئے۔ انہوں نے 37ارب ڈالر خرچ کئے۔ امریکاﺅں کے سیاحوں کی تعداد 209ملین رہی جنہوں نے 326ارب ڈالر خرچ کئے۔ ایشیا اور بحرالکاہل کے سیاحوں کی تعداد 323ملین رہی۔ انہو ںنے 390ارب ڈالر خرچ کئے۔ یورپی ممالک کے سیاحوں کی تعداد سب سے زیادہ پائی گئی۔ جہاں 671ملین سیاحوں نے 519ارب ڈالر سیاحت پر خرچ کئے۔ 
 

شیئر: