عمران خان سعودی عرب کا اہم دورہ کرینگے

اسلام آباد...وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جلد سعودی عرب کا اہم دورہ کریں گے۔ دورے کی حتمی تاریخ کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا سعودی عرب کا پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا جس کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔وزیراعظم دورہ سعودی عرب میں سعودی قیادت بھی ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان دورے میں عمرہ ادا کریں گے اور روضہ رسول اللہ پر حاضری بھی دیںگے۔واضح رہے کہ سعودی وزیر اطلاعات نے وزیر اعظم کو دورے کی دعوت دی تھی۔
مزید پڑھیں:چین نے پاکستان کی بات مان لی

شیئر: