Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعلیٰ سندھ نے اعتراف کرلیا

کراچی: بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پر وزیر اعلیٰ سند ھ مراد علی شاہ اور صوبے کے گورنر عمران اسماعیل نے مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے اعتراف کیا کہ گزشتہ کچھ ماہ کے دوران اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ نگراں حکومت کے دور میں پولیس قیام امن کے بجائے انتخابات پر زیادہ زور دے رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ محرم کے فوراً بعد ایسی پالیسی بنائیں گے جس سے جرائم پر قابو پایا جا سکے۔ بلدیہ ٹاﺅن میں فیکٹری جلائے جانے کی برسی سے متعلق ایک سوال پر مراد علی شاہ نے کہا کہ اس سانحے میں انسانیت کے ساتھ ظلم ہوا تھا اور اس کے مجرموں کو سزا ملنی چاہیے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ گورنر ہاﺅس کھولے جانے پر عوام نے نہایت خوش گوار ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ گرین لائن سمیت تمام بڑے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے گی۔ تمام اسٹیک ہولڈرز اورسیاسی جماعتیں ساتھ مل کر کام کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ مسائل حل نہ ہو سکیں۔
 
 

شیئر: