Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیگم کلثوم نواز

پاکستان کی سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز شریف سیاست دان، رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی شریک حیات تھیں۔ بیگم کلثوم نواز پی ایچ ڈی (ڈاکٹر آف فیلوسفی) بھی تھیں۔ وہ 1999ء سے 2002ء تک پاکستان مسلم لیگ کی صدر رہیں اور 3 بار 1990ء تا 1993ء، 1997ء تا 1999ء اور 2013ء تا 2017ء تک خاتون اول پاکستان بھی رہی ہیں۔
ابتدائی زندگی
کلثوم نواز لاہور میں ایک کشمیری خاندان میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے 1970ء میں اسلامیہ کالج لاہور سے بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ پھر انہوں نے 1972ء میں فارمین کرسچین کالج سے اردو ادب میں بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے علاوہ اردو شاعری میں جامعہ پنجاب سے ایم اے کیا۔ کلثوم صاحبہ کے 2 بہن بھائی ہیں۔ کلثوم نواز کے 4 بچے ہیں۔
سابق خاتون اول 11 ستمبر 2018ء کو 3 بج کر 30 منٹ پر انتقال کر گئیں۔
سیاست
کلثوم نواز معروف سیاسی جماعت پاکستان مسلم لیگ کی صدر بھی رہی ہیں، اس سے پہلے ان کے شوہر نواز شریف تین مرتبہ وزیر اعظم پاکستان اور ایک مرتبہ وزیراعلیٰ رہے ہیں۔

شیئر: