Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ میں سعودی سفارتخانے کی سپورٹس ڈپلومیسی سمٹ میں شرکت

سفارتخانے کی نمائندگی ڈائریکٹر پبلک ڈپلومیسی حصہ الیحیی نے کی (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
امریکہ میں سعودی سفارتخانے نے واشنگٹن میں سپورٹس ڈپلومیسی سمٹ میں شرکت کی ہے۔
سعودی حکومت کے عہدیداروں، سفارتکاروں، سپورٹس اور بزنس سیکٹر کے لیڈرز نے اس ایونٹ میں شرکت کی،جو رواں ماہ ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ سے قبل بین الاقوامی مباحثوں کا حصہ تھی۔
فٹبال ورلڈ کپ کا آغاز 11 جو ن کو میکسیکو اور جنوبی افریقہ کے درمیان میکسیکو میں کھیلے جانے والے میچ سے ہوگا۔
سعودی سفارتخانے کی نمائندگی ڈائریکٹر پبلک ڈپلومیسی حصہ الیحیی نے کی، جنہوں نے بین الاقوامی تعاون اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور اقوام  کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں سپورٹس کے کردار پر بات چیت میں سفارتکاروں اور بین الاقوامی حکام کے ساتھ حصہ لیا۔
سمٹ کے دوران سفارتخانے نے سپورٹس کے ذریعے ثقافتی تبادلے اور بین الاقوامی روابط کو فروغ دینے کے لیے مملکت کی کوششوں پر بات کی۔
وژن 2030 کے تحت سعودی عرب میں سپورٹس کے شعبے کی تیز رفتار ترقی اور بڑے بین الاقوامی سپورٹس ایونٹس کی میزبانی میں مملکت کے کردار کو بھی اجا گر کیا گیا۔

 

شیئر: