بلوچستان: سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب آج
کوئٹہ: صوبہ بلوچستان سے سابق سینیٹر نعمت اللہ زہری کے صوبائی اسمبلی کا رکن منتخب ہونے کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب آج ہو رہا ہے جس کے لیے 6 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے تمام انتظامات مکمل ہیں اور بلوچستان اسمبلی ہی کو پولنگ اسٹیشن قرار دے دیا گیا ہے جہاں پولنگ آج صبح 9 بجے شروع ہو چکی ہے اور شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔ سینیٹ کی خالی نشست کے لیے میدان میں اترنے والے امیدواروں میں سابق صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، میر عامر رند، ساجد ترین، رحمت اللہ کاکڑ، دستگیر بادینی اور سابق نگراں وزیر اعلیٰ میر علا ﺅالدین مری شامل ہیں۔