Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلثوم نواز کا انتقال‘ العزیزیہ ریفرنس کی سماعت ملتوی

اسلام آباد:  نیب عدالت نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کیس کی سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے باعث احتساب عدالت نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کردی۔
قبل ازیں نیب عدالت نمبر 2 کے جج محمد ارشد ملک نے نواز شریف کے خلاف ریفرنس کی سماعت کی اس دوران سابق وزیر اعظم کے وکیل خواجہ حارث پیش ہوئے اور انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کی اہلیہ کا انتقال ہوگیا ہے جس کی وجہ سے نواز شریف کو پیرول پر رہائی کے بعد لاہور لے جایا گیا اور ان کی غیر حاضری کے باعث عدالتی کارروائی چلانے کی ہدایات نہیں ملیں۔
بعد ازاں احتساب عدالت کے جج نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -کلثوم نواز کے مرض کی تشخیص دیر سے ہوئی

شیئر: