Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الکر روڈ پر نٹ کھٹ حرکت کرنے والے نوجوان کا وڈیو کلپ وائرل

مکہ مکرمہ.... الکر کے ڈھلوان پر موٹر سائیکل سے نٹ کھٹ حرکت کرنے والے نوجوان کا وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ نوجوان مکہ جانے والے الکر روڈ پر موٹر سائیکل چلاتے ہوئے اس پر کھڑے ہوکر رقص کررہا ہے۔ یہ روڈ خطرناک موڑ کے حوالے سے مشہورہے۔ شائقین نے وڈیو کلپ دیکھ کر زبردست غم و غصے کاا ظہار کیا ہے۔ انکا کہناہے کہ اس قسم کی مہم جوئی نہ صرف یہ کہ نوجوان کی موت کا باعث بن سکتی تھی ۔ روڈ سے سفر کرنے والے دیگر افراد کے لئے بھی خطرات کا باعث بن سکتی ہے۔

شیئر: