Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فضل الرحمان نے حکومت کو خبردار کردیا

اسلام آباد : جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ دینی مدارس سے متعلق جنگ نہ چھیڑے، بصورت دیگر حکومت کا وقت پورا ہو چکا۔ اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دینی مدارس کی مخالفت دین کی مخالفت ہے۔ حکومت اپنے فیصلے واپس لے، اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہم کروائیں گے۔ جے یو آئی(ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اتنا بھی گیا گزرا وقت نہیں ہے کہ ہم اس دباﺅ کے ساتھ وقت گزاریں۔ ہم ٹاسک فورس کا حصہ نہیں بنیں گے تاہم پہلے ہمیں ٹاسک فورس کی تفصیلات بتائی جائیں۔ واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے مدارس اور اسکولوں میں یکساں نصاب تعلیم نافذ کرنے کی منظوری دی ہے اور اس ضمن میں حکومت نے تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لیے شفقت محمود کی سربراہی میں ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ماہرین کو شامل کیا جائے گا۔ یہ ٹاسک فورس مدارس کے بچوں کے لیے بھی اقدامات کرے گی اور ملک بھر میں تمام مدارس اور اسکولوں کے لیے یکساں بنیادی نصاب تعلیم کو نافذ کیا جائے گا۔
 
 

شیئر: