Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں احتیاطی تدابیر پر امریکہ کا خراج تحسین

واشنگٹن .... سعودی عرب کے زیر قیادت عرب اتحاد برائے یمن کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ امریکہ نے یہ بیان دیتے ہوئے واضح کیا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ، یمنی شہریوں کو ممکنہ خطرات سے بچانے اور فوجی کارروائی کے باعث شہروں کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچنے سے باز رکھنے کیلئے جو تدابیر کررہے ہیں وہ قابل تعریف ہیں۔امریکی وزیر خارجہ نے کانگریس کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہا کہ یمن میں کشمکش کا خاتمہ امریکہ کی قومی سلامتی کی اولیں ترجیح ہے۔ امریکہ عرب اتحاد سے ربط و ضبط پیدا کرکے اس امر کو یقینی بنائیگا۔
 

شیئر: