Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلثوم نواز کا نمازجنازہ کون پڑھائے گا؟

لاہور... سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ اور تدفین کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ۔کلثوم نواز کا جسد خاکی جمعہ کی صبح لندن سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے گا۔نمازجنازہ شریف میڈیکل سٹی کی گراونڈ میں جمعہ شام پانچ بجے ادا کی جائیگی۔معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نماز جنازہ پڑھائیں گے۔ اس موقع پر پولیس نے جاتی امراءکے اندر اور باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات مکمل کر لئے۔ دریں اثناء جمعرات کو بھی جاتی امراءمیں تعزیت کیلئے آنے والے لوگوں کا تانتابندھا رہا ۔ مریم نواز تعزیت کیلئے آنے والی خواتین جبکہ حمزہ شہباز پارٹی رہنماوں و کارکنوں سے ملتے رہے ۔سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی مخصوص سیاسی رہنماوں کی ملاقات ہوئی ۔

شیئر: