Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھیس بدل کر ٹرینوں کو چیک کروں گا‘شیخ رشید

 راولپنڈی...وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھیس بدل کر ٹرینوں کوچیک کروں گا۔ بہت سی ٹرینیں اپ گریڈ ہونی ہیں۔ موہن جو دڑو تک ٹرین لے کر جائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ریلوے میں زیرو ٹالرنس کرپشن کی پالیسی پر گامزن ہیں۔بڑے بڑے بلڈرز نے محکمہ ریلوے کی زمین پر قبضہ کر لیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں اپنی سفارشات پیش کروں گا۔محکمہ ریلوے کی زمین واگزار کرانے کیلئے آرڈیننس جاری کرنے کی تجویز دوں گا۔وزیر ریلوے نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ریلوے کا محکمہ 40سے 42ارب روپے کے خسارے میں ہے۔ ہمارے پاس وسائل نہیں پھر بھی کام کریں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ بہت سی ٹرینیں پرانی ہوگئیں۔ جنہیں اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔20دن میں 2ٹرینیں تیار کی گئی ہیں، مزدوروں نے دن رات کام کیا ہے۔انہیں پانچ پانچ ہزار انعام دیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریلوے کو مثالی بنانے کی کوشش کریں گے۔ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے،ہمارا سب سے بڑا ٹاسک خسارے کوختم کرنا ہے۔ریلوے کو ایک سال کے اندر خسارے سے نکالیں گے۔

شیئر: