Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیٹوں کا عقیقہ کیوں نہیں کراتا؟

قاہرہ۔۔۔۔ایک مصری خاتون نے اپنے کنجوس شوہر سے اپنے 3بیٹوں کے عقیقے کے اخراجات طلب کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔ عکاظ اخبار نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ سمیہ سعید نامی خاتون نے مشرقی قاہرہ کے مقام المطریہ کی عائلی عدالت میں مقدمہ دائر کرکے اپنے شوہر سے اپنے بچوں کے عقیقے کا مطالبہ کیا ہے۔ خاتون نے اپنے دعوے میں یہ موقف اپنایا ہے کہ اس کا شوہر خوش حال ہے ،اس کی ماہانہ آمدنی 80ہزار پونڈ ہے۔ وہ کنجوسی کی وجہ سے اپنے بیٹوں کے عقیقے سے راہ فرار اختیار کئے ہوئے ہے۔مصر کے عائلی قانون کی ایک دفعہ میں یہ تحریر کیا گیاہے کہ اولاد اپنے باپ کا اٹوٹ حصہ ہیں، ان کی جملہ دینی و دنیوی ضروریات کی تکمیل اس کے ذمے ہے۔ محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ مصر میں ہر 3منٹ پر اوسطاً 5شادیاں اور ایک طلاق ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - الحدیدة اور صنعاءکی امدادی لائن کاٹ دی گئی

شیئر: