Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالیہ کی بھنسالی سے معذرت

بالی وڈ میں کم وقت میں مشہور ترین اداکارہ بننے والی عالیہ بھٹ نے انڈسٹری کے معروف فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ کو سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی اگلی فلم میں کام کرنے کی آفر کی تاہم عالیہ نے مصروفیات کے سبب معذرت کرلی ۔ بتایاگیاہے کہ عالیہ ان دنوں کرن جوہر کی فلم ”تخت“ میں کام کررہی ہیں۔ انہوںنے تمام تر توجہ اس فلم پر مرکوز کی ہوئی ہے۔ وہ کسی اور فلم میں کام کرنے کیلئے راضی نہیں۔
 
 

شیئر: