Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسمارٹ میٹرز کے ذریعے اضافی بلنگ‘ کے الیکٹرک سے جواب طلب

کراچی: عدالت نے سندھ میں کے الیکٹرک کی جانب سے اضافی بل وصول کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ڈیجیٹل اسمارٹ میٹرز کے ذریعے اضافی بل وصولی کے کیس میں عدالت نے کے الیکٹرک حکام کو جواب کے لیے 4 ہفتوں کی مہلت دی ہے۔ سماعت کے دوران نیپرا کی جانب سے جمع جواب میں کہا گیا کہ بجلی کے اضافی یونٹ کے خلاف درخواست گزار کی شکایت موصول ہوئی تھی، درخواست گزار کی شکایت پر کے الیکٹرک سے وضاحت مانگی گئی تھی، کے الیکٹرک نے کہا کہ درخواست گزار کی شکایت کا ازالہ کردیا ہے ۔ درخواست گزار کے وکیل نے در محمد شاہ نے موقف اختیار کیاکہ نیپرا کا جواب گمراہ کن ہے۔ کے الیکٹرک کے ڈیجیٹل میٹرز سم کے ذریعے ہیڈ کوارٹر سے کنٹرول ہوتے ہیں۔ موبائل فون اور ریموٹ کنٹرول کے ذریعے یونٹس کو بڑھا دیا جاتا ہے۔ چینی کمپنی سے درآمد شدہ میٹرز سافٹ ویئر کے ذریعے کنٹرول کیے جاتے ہیں۔ کے الیکٹرک نے چند ماہ قبل 77 ارب روپے کی اوور بلنگ کی ہے۔ میگا کرپشن کی تحقیقات نیب کے سپرد کی جائے اور کراچی سے ڈیجیٹل میٹرز فوری نکالنے کا حکم دیا جائے ۔ عدالت نے کے الیکٹرک کو جواب کے لیے 4 ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
 
 

شیئر: