Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کے متوقع دورہ سعودی عرب پر مشاورت

اسلام آباد... و زیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دےگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں دوست ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اورسیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ترجمان وزیر اعظم آفس کے مطابق خطے میں قیام امن کے لئے اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔افغان مصالحتی عمل سمیت پاک افغان سرحدی امو ربھی زیر غور آئے ۔ وزیر خارجہ کے دور افغانستان اور وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب پر مشاورت کی گئی ۔افغان حکومت کی طرف سے عدم تعاون کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ اس موقع پر عمران خان نے واضح کیا کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور خطے میں پائیدار امن چاہتا ہے۔ پاکستان افغانستان میں سیاسی استحکام اور قیام امن کے لئے اقدامات کی حمایت جاری رکھے گا۔

شیئر: