Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

” فرسٹ مین“کی 12 اکتوبر کونمائش

چاند پر سب سے پہلے قدم رکھنے والے انسان نیل آرم اسٹرانگ کے تاریخی سفر پر بننے والی بایو گرافیکل فلم ”فرسٹ مین“ 12 اکتوبر کو سینماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔ڈیمین چازالے کی ہدایتکاری میں بننے والی سنسنی خیز فلم”فرسٹ مین“کی کہانی حقیقی واقعات پر مبنی ہے، جب 20 جولائی 1969 میں نیل آرم سٹرانگ نے دنیا کے خطرناک ترین مشن پر روانہ ہوتے ہوئے زمین سے چاند کا تاریخی سفر طے کیاتھا۔فلم کی کاسٹ میں معروف ہالی وڈ اداکار ریان گوسلنگ سمیت کلیئر فوئے ، جیسن کلارک شامل ہیں۔
 

شیئر: